شوبز

ڈرامے کی شوٹ کے دوران اداکار فیصل رحمان کی اداکارہ حنا الطاف کیساتھ ایسی حرکت کی ویڈیو لیک ہو گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے حوالے سے یوں تو کئی اندرونی کہانیاں پہلے بھی منظر عام پر آچکی ہیں جو کسی بھی صورت خوش کن نہیں تھیں ، کیمرے کے پیچھے پیش آنیوالے ناخوشگوار اور انتہائی قابل اعتراض واقعات کے بارے میں یوں تو میڈیا پر کچھ نہ کچھ چھپتا ہی رہتا ہے تاہم اب سوشل میڈیا میں ایک ایسی ہی وائرل ہونیوالی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران ٹی وی ادکارہ حنا الطاف کے لباس کے ساتھ لگائے گئے مائیک کی تار ان کے لباس سے باہر آنے پر معروف اداکارہ فیصل رحمان کی نظر اس پر پڑنے پر انہوں نے بجائے حنا الطاف کو اس بارے میں بتانے کے خود ہی ان کے لباس سے باہر آنیوالے مائیک کے تار ٹھیک کرنے کی کوشش شروع کر دی جس پر اداکارہ پہلے تو سکتے میں آگئی اور پھر اچانک اس کیفیت سے باہر آنے پر ان کا ہاتھ جھٹک کر ان کے پاس سے اٹھ گئی اور اپنے لباس سے باہر آنیوالے مائیک کے تار کو درست کیا۔ ڈرامے کی شوٹ کے دوران پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین میں انڈسٹری اور اس میں خواتین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر بحث شروع ہو چکی ہے اور اس حوالے سے فیصل رحمان کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین نے اس واقعہ کو شوبز انڈسٹری کا مکروہ چہرہ بھی قرار دیا ہے اور حنا الطاف کی بھی تعریف کی جنہوں نے فیصل رحمان کی اس قابل اعتراض حرکت پر فوری رد عمل دیا اور فوری طور پر دور ہو گئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے متعلقہ اداروں سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فیصل رحمان کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل رحمان کو ایسی حرکت نہیں کرنی چاہئے ، حنا الطاف کے اپنے ہاتھ ہیں وہ مائیک کے تار خود درست کر سکتی تھیں۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close