پاکستان

موجیں ختم ،عمران خان نے سرکاری ملازمین سے بڑی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی (فری یونٹس) کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیاہے، ایک موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت توانائی نے ملک میں واپڈا ملازمین کو فراہم کی جانے والی بجلی اور حکومتی خزانے پر مالی بوجھ کے بارے میں رپورٹوزیراعظم عمران خان کو پیش کی، اس رپورٹ کے مطابق واپڈا کے ملازمین پانچ ارب روپے سالانہ کی مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ اس ے قبل بھی حکومتوں نے واپڈا ملازمین کی فری یونٹس بجلی سپلائی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہ کیا جا سکا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close