اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت کا گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹر اور بھینسیں بھی نیلام کرنے کا اعلان،جانتے ہیں یہ بھینسیں کس کی غذائی ضروریات پورا کرتی تھیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  حکومت نے وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کے علاوہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر اور وزیراعظم ہاﺅس کیلئے لائی گئی خصوصی بھینسوں کی نیلامی کا بھی اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاسچار ہیلی کاپٹر موجود ہیں جو کہ زیر استعمال نہیں ہیں اور اب انہیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں آٹھ بھینسیں بھی ہیں جو کہ نوازشریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے رکھیں تھی ، انہیں بھی نیلام کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم ہائوس میں گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ہوگی۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close