اہم خبریں

عمران خان کے دونوں بیٹوں کی آج لندن سے اسلام آباد آمد ،جانتے ہیں قاسم اور سلیمان نے کس کمپنی کا انتخاب کیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹے پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 786 سے اسلام آباد آئیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد صحافی مہر تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی سابقاہلیہ جمائما اور دونوں صاحبزادوں سلیمان اور قاسم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہوگا جب وہ انہیں بطور وزیراعظم خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، جس کے لیے بہت لگن کی ضرورت ہے۔تاہم جمائما نے جوابی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے دونوں بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔جمائما کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے اداس ہیں کہ وہ وہاں نہیں، لیکن عمران خان اٹل ہیں کہ انہیں تقریب میں نہیں ہونا چاہیے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close