پاکستان

تبدیلی آگئی، پشاور کے کالج میں سینئر طلباء نے فرسٹ اےئر کے طالب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھما یا اور زبردستی لپ اسٹک بھی لگائی گئی ،انتہائی افسوسناک واقعہ

پشاور(آن لائن)مستقبل کے معماروں کے گلے میں میڈل کے بجائے جوتوں کے ہار پہنا دےئے گئے، پشاور کے کالج میں سینئر طلباء نے فرسٹ اےئر کے طالب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھما یا اور زبردستی لپ اسٹک بھی لگائی گئی طالب علم نے دل برداشتہ ہو کر تعلیم ترک کرنے پر غور شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے کالج میں مذاق کی آڑ میں فرسٹ اےئر کے طالب علم کے ساتھ تضحیک آفیسر اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں سینئر طلباء نےمیٹرک کے بعد فرسٹ اےئر میں داخلہ حاصل کرنے والے طالب علم کے گلے میں جوتے ڈال کر گھمایا گیا اورزبردستی لب اسٹک بھی لگائی گئی خدشہ ہے کہ اس غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویے کے باعث دل برداشتہ ہو کر فرسٹ اےئر کا طالب علم تعلیم ترک ہی نہ کر دے۔ جبکہ کالج انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close