اہم خبریں

فیصلے کی گھڑی آگئی، امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوایک روزہ دورے پر(آج) بدھ کو پاکستان پہنچیں گے ٗدورے کے دوران پومپیو کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ (آج)بدھ کو سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے،امریکی وزیر خارجہ پہلی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیسے کریں گے جس کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوں گے، امریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بھی ہوں گے،وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان ے ملاقات متوقع ہے،امریکی وزیرخارجہ ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بدھ کو ہی بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close