اہم خبریں

ٹیلیفونک تنازع کا ڈراپ سین ،وزیراعظم عمران خان اورفرانسیسی صدرکے درمیان اب کب رابطہ ہوگا؟حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کردیا گی

اسلام آباد(سی پی پی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر بات کو سازش کے طور پرنہیں لینا چاہیے، فرانسیسی صدر کی کال آئی تو وزیراعظم عمران خان مصروف تھے،باہمی طور پرطے پایا کہ دونوں ممالک کی قیادت میں آج سوموار کوٹیلیفونک رابطہ ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہروز فرانسیسی صدر کی وزیراعظم عمران خان کو کال آئی ‘لیکن وزیراعظم اس وقت ایک اہم اجلاس میں مصروف تھے ‘ہر بات کو سازش کے طور پر نہیں لینا چاہیے۔ فرانسیسی صدر کی کال پر طے ہواکہ بعد میں بات ہوگی۔ پھرفرانسیسی صدر کی کال آئی تو وزیراعظم عمران خان مصروف تھے ،پھر باہمی طور پرطے پایا کہ دونوں ممالک کی قیادت میں آج سوموار کوٹیلیفونک رابطہ ہوگا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close