پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی بارے اختلافات کھل کر سامنے آگئے،سردار یار محمد رند ناراض ہوگئے

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کے بارے اختلافات کھل کر سامنے آگئے وزراء کے تقریب حلف برداری میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے شرکت نہیں کی اور آخری لمحات میں دعوت نامہ دیا گیا ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت سازی کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے پہلے وزارتوں پر اختلافات آتے رہے اور وزراءکی تقریب حلف برادری میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر سرداریار محمد  رند نے شرکت نہیں کی ذرائع ک کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو وزراء کی تقریب حلف برادری کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا تقریب حلف برادری سے ایک گھنٹہ قبل وزراء کے تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی جس کی بناء تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے تقریب حلف برادری میں شرکت نہیں کی۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close