اہم خبریں

صدر ممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعد کہاں رہیں گے؟حیرت انگیز فیصلہ کرلیاگیا

کراچی (آئی این پی ) صدر ممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرکاری رہائش گاہ میں ہی رہیں گے، صدر ممنون حسین کو کراچی میں باتھ آئی لینڈ کی سرکاری اسکیم میں بنگلا الاٹ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابقصدرممنون حسین اپنی مدت پوری کرنے کے بعدبھی سرکاری رہائشگاہ میں رہیں گے،اس حوالے سے ابھی سے ہی کراچی میں صدرممنون حسین کووسیع وعریض سرکاری بنگلاالاٹ کردیاگیا،صدرمملکت کوباتھ آئی لینڈکی سرکاری سکیم میں بنگلاالاٹ کردیاگیا۔اس حوالے سے ترجمان صدرمملکتفاروق عادل نے ممنون حسین کوبنگلاالاٹ کرنیکی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس میں واقع صدرمملکت کاذاتی گھر5سوگزکاہے، ذاتی گھرپرسابق صدرکی حیثیت سے سیکیورٹی فراہم کرنامشکل ہوگا،سیکیورٹی وجوہات کی بناپرصدرممنون حسین سرکاری گھرمیں رہیں گے، تاکہ انہیں سرکاری سکیورٹی بھی فراہم کی جا سکے۔واضح رہے صدر پاکستان ممنون حسین 4 ستمبر کو اپنی مدت صدارت مکمل کر لیں گے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا،پاکستان کے آئین کے مطابق سابق صدور کو بنیادی طور پر سکیورٹی دی جاتی ہے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close