پاکستان

صدارتی انتخاب ، وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ کے چکر،خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کا تنازعہ،وفاقی وزیر اطلاعات فوا د چوہدری نے اہم اعلانات کردیئے

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی، وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ جانے سے زیادہ اخراجات نہیں آتے خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے معاملے پر پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پر نہیں ہیں بظاہر لگتا ہے کہ پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جہاز پر سفر کوئی ایسی بات نہیں ہے جس پر تنقید کی جائے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ جانے پر زیادہ خرچ نہیں آتا قصور کے خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر میں نے آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close