پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سادگی مہم سے متعلق اجلاس، کفایت شعاری اور سادگی مہم ملک بھر میں پھیلانے کی تیاریاں،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور سادگی مہم ملک بھر میں پھیلائیں گے، پیسہ عیاشیوں پر نہیں بلکہ قوم پر خرچ کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سادگی مہم سے متعلق اجلاس میں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان کیزیر صدارت سادگی مہم سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نعیم الحق ، فیصل جاوید اور افتخار درانی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کفایت شعاری اور سادگی مہم ملک بھر میں پھیلائیں گے اور پیسہ عیاشیوں پر نہیں بلکہ قوم پر خرچ کرنا ہوگا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close