پاکستان

اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار واپس لیا جارہاہے یا نہیں؟ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کردیا،بڑا فیصل

اسلام آباد(یوپی آئی)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ صدارتی امیدوار کیلئے کوششیں باآور ثابت نہ ہوسکیں۔مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری اور شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے مگر آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کےفیصلے سے شہبازشریف کو آگاہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا اور اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار کے لئے مختلف ناموں پر تبادلہ خیال کیا لیکن  آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف کو آصف زرداری کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close