اہم خبریں

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بہتری ۔۔دونوں ممالک کے درمیان کل کس تنازع پر اسلام آباد میں مذاکرات ہونگے؟شیڈول جاری

اسلام آباد\نئی دہلی(آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی ایشوز پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے‘جس میں پاکستان کی جانب سے دریائے چناب پر بھارت کے بنائے گئے 2آبی منصوبوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پاک‘بھارت آبی ایشوز پر مذاکرات سے متعلق بھارتی واٹر کمیشن کی سربراہی میں 9رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔بھارتی واٹر کمشنر اور پاکستانی واٹر کمشنر کے درمیان پانی کے مسائل پر مذاکرات ہوں گے،پاکستان دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے بنائے گئے 2منصوبوں پر تحفظات سے آگاہ کرے گا،یہ دونوں  منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،ان منصوبوں میں ’’پاکل دول اور کلنائی‘‘شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close