پاکستان

دنیا بھر کی توجہ تحریک انصاف کی نئی حکومت پر،تبدیلی آنے سے پہلے ہی نظرآناشروع،ایران کی مجلس شوریٰ اسلا می کے سپیکر علی لاریجانی کا اسد قیصر کو ٹیلی فون ،بڑی پیشکش کردی گئی

اسلام آباد (آئی این پی )ایران کی مجلس شوریٰ اسلا می کے سپیکر علی لاریجانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمعرات کے روز ٹیلی فون کیا اور انہیں پاکستان کی قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیااور دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کےمابین قریبی روابط خطے میں امن واستحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا دوست وبھائی تصور کرتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں پرامن انتقال ا قتدار کو پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسد قیصر بطور سپیکر دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر یں گے۔علی لاریجانی نے اسد قیصر کو دورہ ایر ان اور اسد قیصر نے علی لا ریجانی کو دورہ پا کستان کی دعوت دی۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close