پاکستان

چین نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی،گزشتہ ایک سال کے دوران چین پاکستان کو کتنے ارب ڈالر دے چکا؟ مزید کتنی بڑی رقم پاکستان کو چاہئے؟ حیرت انگیز انکشافات

کراچی(این این آئی)چین نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے سے بچنے کے لیے پاکستان کو مالی تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی قرض ملکی زرمبادلہ کی قلت کا مسئلہ حل کرے گا، چینی حکام چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنا بڑا خسارہ کم کرے۔چین کے قومی بینک پاکستان کو گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ارب ڈالر قرض دے چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔پاکستان میں یہ مسلسل تیسری حکومت ہے جسے الیکشن جیتنے کے بعد سسےپہلے معاشی مشکل کا حل تلاش کرنا پڑ رہا ہے ٗآئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2019 میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔50 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے، دوسرا حل درآمدات کم کرنے میں ہے جس پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ وہ اس بات کی نگرانی کریں گے کہ آیا عمران خان کی نئی حکومت چینی قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کے قرضوں کا استعمال تو نہیں کرے گی۔اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں میں مزید شفافیت لائیں گے اور مائیک پومپیو کے اس بیان کا جواب دیں گے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close