اہم خبریں

وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کو شاندار تحفہ پیش کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم بننے سے پہلے عمران خان کو شاندار تحفہ پیش کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہعمران خان وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم بن جائیں گے ،پاکستان کے وزراء اعظم 14اگست اور اس جیسے دیگر قومی تہواروں پر شیروانی اور جناح کیپ پہنتے رہے ہیں اور اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی ایسا ہی ایک خاص تحفہ ملتان میں جناح کیپ بنانے والے عباس  علی نےایم این اے ملک عامر ڈوگر کے توسط سے دو دن پہلے بھیجا ہے ، توقع کی جارہی ہے کہ عمران خان اس اہم موقعے پر جناح کیپ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے عظیم رہنماؤں کی روایت کو زندہ رکھیں گے ،اس سلسلے میں یہ خصوصی کیپ بنانے والے عباس علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ کیپ خاص طورپر عمران خان کے لئے بنائی ہے، عباس علی نے اپنے اور اپنے خاندان کے بارے میں بتایا کہ ہم تین نسلوں سے جناح کیپ تیار کررہے ہیں اور میرے دادا نے قائد اعظم محمد علی جناح کے لئے بھی کئی ٹوپیاں تیار کرکے انہیں تحفے میں دی تھیں۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close