اہم خبریں

پاک فوج کے میجر عمر نے برطانیہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا، شاندار کارکردگی، ملکہ برطانیہ نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج کے میجر عمر کی برطانوی پلاٹون میں شاندار کارکردگی پر ملکہ برطانیہ نے پاک فوج کے جوان کی تعریف کی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا ، میجر عمر کا نام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کردیا گیا ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کےمیجر عمر برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پلاٹون کے کمانڈر ہیں ان کی پلاٹون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ملکہ برطانیہ نے پاک فوج کے میجر عمر کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا ۔ میجر عمر کا نام رائل ملٹری اکیڈمی کی لائبریری کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کردیا گیا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close