سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک مینسجر میں ویڈیو چیٹ اب پہلے سے دلچسپ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دور درواز علاقوں میں مقیم پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو چیٹ ایک اچھا آپشن ہے مگر کئی بار گفتگو میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب بولنے کو کچھ ہوتا نہیں۔ کم از کم فیس بک کو تو ایسا ہی لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقعوں کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی گیمز میسنجر ویڈیو چیٹ کے لیے متعارف کرادی ہیں۔ میسنجر کی موبائل ایپمیں 6 افراد ویڈیو چیٹ کے دوران ان دلچسپ گیمز کو کھیل سکتے ہیں۔ فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا اس مقصد کے لیے انہیں اسٹار بٹن کو کلک کرنا ہوگا اور ایک گیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔ فی الحال صرف 2 گیمز اس فیچر میں دستیاب ہیں مگر یہ تو صرف ٹیکنالوجی کے اظہار کے لیے ہے، مستقبل میں یہ تعداد کافی زیادہ ہوگی۔ Asteroids Attack نامی گیم آپ سے مطالبہ کرے گی کہ ایک اسپیس شپ کو رکاوٹوں سے بچائیں جبکہ ڈونٹ اسمائل اسمارٹ فون کے عہد میں پلکیں نہ جھپکانے کے پرانے مقابلے کا نیا ورژن محسوس ہوتی ہے۔ فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس ویسے یہ کوئی راز نہیں کہ فیس بک مختلف طریقوں سے میسنجر چیٹ کو صارفین کی توجہ کا مرکز بنائے رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ مخالف سروسز کا رخ نہ کرسکیں۔ اور یہ بھی آج کے دور کی سماجی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد اب فونز میں زندہ ہوتے ہیں اور کسی بھی جگہ ڈیوائس پر چیٹ کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close