کھیل

فخر زمان کا ایک اور قابل فخر کارنامہ ، سانحہ اے پی ایس پشاور کے بچوں کے نام کیا چیز کر دی؟

لاہور (این این آئی) پاکستان کے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کرنے والے کرکٹر فخر زمان نے پی سی بی کی جانب سے دیاگیا شاندار پرفارمنس ایوارڈ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کے بچوں کے نام کردیا۔فخر زمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اصل ہیرو وہ بچے ہیںجو سانحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنا ایوارڈ گھر لے کر نہیں جاؤں گا بلکہ خود اسے پشاور لے کر جاؤں گا کیونکہ ہم تو صرف کرکٹ انجوائے کرنے کے لیے کھیلتے ہیں لیکن حقیقی ہیرو بچے ہیں اسی لئے میں اپنا ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close