انٹرنیشنل

عیدالاضحی پر 9 چھٹیوں کا اعلان

ریاض(اے این این) سعودی عرب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں عیدالاضحی کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سعودی مونیٹری اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوں گی اور 26 اگست کو ختم ہوں گی جب کہ تعطیلات کا اطلاق اسٹاک ایکس چینج، انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کی وجہ سے مکہ ومدینہ سمیت مقدس مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحی کی چھٹیاں نہیں ہوں گی تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، بارڈر کراسنگ اور دیگر عوامی گزر گاہوں پر واقع بینک بھی عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close