بزنس

پاکستان میں کاروبار کرنیوالی کمپنیوں نے ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کر دئیے، سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ جاری ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

کراچی(این این آئی)پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2017-18کے دوران 2ارب 32کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 21 کروڑ ڈالر زائد رہی۔ مالی سال 2016-17کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 2ارب 11کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18کےدوران براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 2ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ

غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 31کروڑ 35لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملکمنتقل کیا۔ مالی سال 2016-17 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 73کروڑ 55لاکھ ڈالر جبکہ نجی سرمایہ کاری سے 37کروڑ 44لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ مالی سال 2017-18کے دوران سب سے زیادہ 33 کروڑ ڈالر کا منافع کمیونی کیشن سیکٹر سے منتقل کیا گیا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close