صحت

پاکستان میں پہلا دیتھرم پیس میکر کا کامیاب آپریشن، مریض کو نئی زندگی مل گئی، یہ آلہ مریض کو کہاں لگایا جاتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے، جانئے ملکی تاریخ کے حیران کن آپریشن کی تفصیلات

کراچی(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیتھرم پیس میکر کا کامیاب آپریشن کیا گیا، آٹھ ماہ سے وینٹی لیٹر پر رہنے والے مریض کو نئی زندگی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی اسپتال میں پاکستان کی تاریخ میں پہلا دیتھرم کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، ٹرائیمک جنرل اسپتال میں کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے، جس میں مریض کے پھیپڑوں میں پیس میکر لگایا گیا ہے۔27سالہ مریض ڈاکٹر دانیال علی آٹھ ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھا ان کادیتھرم پیس میکر کا کامیاب آپریشن کیا گیا، مذکورہ آپریشن امریکا اور برطانیہ سے آنے والے ڈاکٹروں نے کیا، اس کامیاب آپریشن کے بعد اب پیس میکر کے ذریعے مریض کے پھیپھڑے باآسانی کام کرسکیں گے۔مذکورہ آپریشن چھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، جسے امریکا اور برطانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر ڈان ہیلی اور ڈاکٹر ڈیلی گور نے انجام دیا، مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ان ڈاکٹروں نے اس حوالے سے پاکستانی ڈاکٹروں کو بھی تربیت دی ہے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close