اہم خبریں

اپوزیشن اتحاد ٹوٹ گیا، ن لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے نہ حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کرے گی،شہباز شریف کا دھماکہ خیز اقدام، اجلاس طلب

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج (پیر کو )ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا ، اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسار ے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تنہا اپوزیشن کی سیاست کر نے پر غور کررہی ہے اورکسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائیگا ہے اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ ن اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا ۔ زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اپوزیشن کرنے سے ن لیگ کو پنجاب میں ارکان اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا مناہے ۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close