پاکستان

ایم کیو ایم اگر وفاق میں گئی تو کیا کریں گے؟ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو دھمکی دے دی

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم سے متعلق بڑا فیصلہ کر تے ہوئے ایم کیو ایم کو وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم سے متعلق فیصلے سے اس کی قیادت کو آگاہ کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں لیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کا موقف کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close