اہم خبریں

اب میں کسی سے نہیں ملوں گا، بنی گالا میں سب کا داخلہ بند عمران خان نے اچانک بڑا فیصلہ کر لیا، بنی گالا سے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنی گالا میں سب کا داخلہ بند،عمران خان نے دو دن کیلئے ملاقاتیں بند کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عوامی ملاقاتوں پر دو دن کیلئے پابندی لگاتے ہوئے انہیں فوری طورپر منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے کسی کا بھی بنی گالا میں داخلہ ممکن نہیں رہا کیونکہ بنی گالا میں عوامی داخلہ بند کر دیا گیا ہے اورعمران خان نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو بنی گالا میں طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکز، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور سندھ میں وفاقی و صوبائی کابینہ کے علاوہ گورنرز کی تعیناتی اور اہم صوابدیدی عہدوں پر پارٹی قائدین سے حتمی مشاورت کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد وہ فوری طور پر اہم اعلانات کرینگے۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close