چوہدری نثار کی شہبازشریف سے اہم ملاقات، نوازشریف کا حتمی جواب مل گیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور ناراض رکن قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اہم ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا انتہائی ضروری پیغام بھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو دیا اس کے علاوہ حلقہ این اے 120 سے ہونیوالی جیت بھی موضوع بحث رہیجبکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات کی بابت بھی چوہدری نثار کو اعتماد میں لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی اہم اورضروری قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک جانے سے پہلے بھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی۔

Header ad