شوبز

میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ‘حمیراارشد

لاہور(آئی این پی) گلو کارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ‘میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں حمیراارشدنے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے‘ جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close