شوبز

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف بھارتی اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close