شوبز

ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے‘ اداکارہ پائل چوہدری

لاہور (آئی این پی) اداکارہ پائل چوہدری نے کہا ہے کہ ڈانس آرٹ کا حصہ ہے اس کے بغیر اسٹیج ڈرامہ ادھورا ہے ‘ میں فحش ڈانس کے سخت خلاف ہوں صرف کلاسیکل ڈانس ہوناچاہیے جو حقیقت میں ایک آرٹ ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا ۔ مجھے شوبز کی دنیا میں کام کرتے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور میں نے مسلسل محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جبکہ شوبز میں جلد کامیابی کے لئے کئی چور راستے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا نظر نہیں آتا ۔

مزید دیکھائیں

احتساب ڈیسک

روزنامہ احتساب لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے بیک وقت شائع ہونے والا قومی اخبار ہے۔ روزنامہ احتساب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل صحافیوں کی ٹیم پر مشتمل ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے۔ احتساب ڈاٹ کوم، احتساب میگزین اور احتساب ٹی وی باقاعدہ حکومت پاکستان سے منظور شدہ ہیں
Close