پاکستان

عمران خان کیخلاف تحریک انصاف کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت

عمران خان کا این اے 53 کا فیصلہ پی ٹی آئی ورکروں و بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر دیا، اسلام آباد کے عہدیداروں اور بلدیات کے منتخب چیئرمین اور کونسلر کا استعفے دینے کا اعلان

اسلام آباد میں عمران خان کا این ایً53کا فیصلہ تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر دیا ۔ اسلام آباد کے عہدے داروں اور بلدیات کے منتخب چیئرمین اور کونسلر کا استعفے دینے کا اعلان ۔تفصیلات کیمطابق اسلام آباد میں عمران خان صاحب کا این ایً53کا فیصلہ تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ عامر کیانی کو صرف ذاتی دوستی کی بنا پے زبردستی نواز جا رہا ہے جو میرٹ کا قتل ہے ،عامر کیانی شمالی پنجاب کا صدر ہے وہ وہاں کے 8 اضلاع میں سے کسی حلقے سے الیکشن لڑے ،،اسلام آباد این اے 53 کے ٹکٹ کا حقدار مقامی امیدوار چوہدری الیاس مہربان ہے جس نے سالوں دن رات اس حلقے میں محنت کی اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچایا۔

مزید دیکھائیں
Close