پاکستانپنچاپ

ناصر محمود کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے پی ٹی آئی کے یوٹرن کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر کھوسہ نے کہا کہ ان کی نامزدگی واپس لے کر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا، ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

ناصر کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے نگران وزیر اعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے، موجودہ حالات کے تناظر میں وہ نگرام وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر ناصر کھوسہ کے بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز پی ٹی آئی نے ان کا نام واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سینئر رہنماﺅں کے تحفظات کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لیا گیا۔

مزید دیکھائیں
Close