پاکستان

حکومت نے اب تک کیا کیا،شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کر کے آج ہی بتائیں، چیف جسٹس کے اصغرخان کیس میں ریمارکس

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اصغرخان کیس میں حکومت نے اب تک کیاکیا، شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کرکے آج ہی بتائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے اب تک کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہوبھی ہورہا ہے ،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج تو آخری دن ہے اجلاس کب ہے ؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بجے ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم شام تک بیٹھے ہیں فیصلہ کرکے آج ہی بتائیں ۔

مزید دیکھائیں
Close