پنچاپ

ناصر سعید کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر سعید  کھوسہ کو نامزد کردیا گیا ہے ۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا کہ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کا نام تجویز کیا گیا ہے ۔

جبکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق نامزد نگراں وزیرا علیٰ پنجاب ناصر محمودخان کھوسہ ورلڈبنک کے آلٹرنیٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔

ناصر محمود کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئےاور  وہ چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان رہ چکے ہیں جبکہ ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چھٹےکامن سے ہے۔ شہباز شریف حکومت میں ناصر کھوسہ 2 سال سے زائد چیف سیکرٹری پنجاب رہےجبکہ  وہ 2013 میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ناصر کھوسہ کے بھائی طارق مسعود کھوسہ ڈی جی ایف آئی اے ریٹائر ہوئے ہیں جبکہ ان کے دوسرےبھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کےسینئر جج ہیں۔

مزید دیکھائیں
Close