اہم خبریںپنچاپ

نیب کا چھاپہ، احد چیمہ کی چھپائی ہوئی رقم برآمد

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب)  نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ مار کر 21 فروری 2018 سے زیر حراست  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے چھپائے ہوئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیل روڈ پر واقع شو روم سے احد چیمہ کی اپنی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

نیب نے احد چیمہ کو رواں برس آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا، ان پر 32  کنال اراضی بطور رشوت لینے کا الزام ہے، 24 فروری کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کے سلسلے میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے مرکزی عہدیدار شاہد شفیق کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اسی اسکینڈل میں 22 جنوری کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور16 فروری کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔

2012 میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا تھا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں 50 ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن اب تک اس  منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔

مزید دیکھائیں
Close