انٹرنیشنلپاکستانسندھ

امریکہ میں فائرنگ سے مارے جانے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت آج پاکستان پہنچے گی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہائی سکول میں شوٹنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والی سترہ سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت آج امریکہ سے پاکستان پہنچے گی۔

ہیوسٹن میں پاکستانی کونصلیٹ کی اہلکار عائشہ فاروقی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہیوسٹن کے وقت کے مطابق سبیکا کی میت رات نو بجے کی ایک فلائٹ سے پاکستان بھیجی جا رہی ہے جو پیر کو کراچی پہنچے گی۔ میت کے ساتھ سبیکا کے ایک رشتہ دار ہیں۔ میں خود اس وقت میت کے ساتھ ہوائی اڈے پر ہوں تاکہ میت کو روانہ کیا جا سکے۔‘

اس سے پہلے اتوار کی دوپہر ہیوسٹن میں سبیکا شیخ کی نمازے جنازہ پڑھائی گئی۔ یوسٹن میں پڑھائی جانے والی نمازے جنازہ میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی جس میں بیشتر مسلمان برادری تھی۔

سبیکا امریکہ میں جیسن کوگبرن کے گھرانے کے ساتھ ٹھری ہوئی تھیں۔ جنازے کے موقع پر جیسن نے بتایا کہ وہ سبیکا سے مل کر کتنے خوش تھے۔ جیسن نے کہا ’سبیکا سے مل کر ہمیں پاکستانی ثقافت کا پتہ چل ، وہ ہمیں اپنے دوستوں اور پاکستان کے قصے سناتی تھیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت سی ہو گئی۔ وہ بہت حوش اخلاق اور تمیزادر بچی تھی۔ وہ ہمارے بچوں کے ساتھ فوراً ہی گھل مل گئی تھی۔ اس کے ساتھ بہت برا ہوا۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ اس کے گھر والے کتنے قرب سے گزر رہے ہیں۔ ہم اسے ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔‘

سبیکاتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

جنازے میں اسلامک سینٹر آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر مسرور جاوید خان بھی شامل تھے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’میرے اپنے بچے یہاں بڑے ہوئے۔ اب ان کے بچے سکول جاتے ہیں۔ ہم بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہتے۔ کوئی بھی کبھی سکول میں فائرنگ کر کے ہمارے بچوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اگر امریکہ اپنے بچوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتا تو پھر کون کر سکتا ہے؟ ہمیں گن کنڑول کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ کوئی بھی ماں اپنے بچے کو سکول بھیجتے ہوئے خوفزدہ نہ ہو۔‘

اٹھائس مئی کو ٹیکساس کے سیٹا فے سکول میں فائرنگ کے واقعے میں دس لوک ہلاک ہوئے تھے جبکہ دس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سبیکا شیخ بھی شامل ہیں جو سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ آئیں تھی۔ پروگرام ختم ہونے میں چند ہفتے بچے تھے اور سبیکا کی پاکستان واپسی عید الفطر سے پہلے متوقع تھی۔

مزید دیکھائیں
Close