پاکستانسندھ

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی، ’ہیٹ ویو‘ کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ ہیٹ ویو خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند ہونے سے بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

نواب شاہ میں گرمی کا عالمی ریکارڈ کیسے بنا؟

’کیا کے الیکٹرک لوگوں کے مرنے کا منتظر ہے؟‘

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں اندروں سندھ کے ضلع نواب شاہ میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا۔

پاکستان، گرمی
Image captionکراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے

کراچی میں سمندری ہوائیں بند

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران گرمی کو کم کرنے کے لیے جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھے گا۔

کراچی میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے اور آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 سے 50 فیصد ہو گا۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو گی۔

اتوار کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہیٹ ویو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے ہیٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز تک برقرار رہے گی جبکہ پیر، منگل اور بدھ کو ‘ہیٹ ویو’ شدید ترین ہو گی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

پاکستان، گرمی

کراچی میں انتظامیہ نے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے شہر بھر میں کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سخت گرمی کے سبب ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کے لیے خصوصی وارڈ بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد مئی کے مہینے موسم شدید گرم ہونے کی وجہ تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات بھی معمول سے پہلے ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹراک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان میں مبتلا ہیں۔

مزید دیکھائیں
Close