پاکستان

عوام کوکرپشن اور کرپٹ لوگوں سے نجات دلائیں گے،سراج الحق

جماعت اسلامی (پاکستان) کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام کو کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے نجات دلائیں گے  .

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار کراچی پر ہے، ملک کے موجودہ نظام میں نوجواں کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی  شہر بے شمار مسائل سےدو چار ہے، یہاں تعلیمی اداروں کی کمی ہے ، نوجوانوں کو شہر کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا ،کراچی میں طویل عرصےسے کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہیں بنا ہے ، عوام کوکرپشن اور  کرپٹ لوگوں سے بچانا ہے ،کرپٹ لوگوں کی قیادت کی وجہ سے قومی اثاثے برباد ہو رہے ہیں ،پی آئی اے دنیا کا بہترین ادارہ تھا ،حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سےتباہ ہوگیا ،دشمنوں سے خطرہ نہیں آستین کے سانپوں سے ہے ،کرپٹ لوگوں کی قیادت کی وجہ سے پی آئی اے اور ریلوے برباد ہو رہاہے ۔

مزید دیکھائیں
Close