پاکستانسندھ

سیاست کرنا نہ نواز شریف کے بس کا روگ ہے نہ عابد شیر علی کا، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو  کا کہنا ہے کہ سیاست کرنا نہ نواز شریف کے بس کا روگ ہے اور نہ شہباز شریف کا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار مولا بخش چانڈیو نے وزیر مملکت عابد شیر علی کو  کرارا جواب دیتے  ہوئے کیا ان کا کہنا تھا عابد شیر علی پہلے اپنے قائدین کے بیانات کو دیکھ لیں وہ معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری پر الزام لگاکر انہی کے پائوں میں آکر کون  گرا تھا عابد علی شیر علی زرا اپنی قیادت سے پوچھ لیں۔

 مولا بخش چانڈیو نے  نواز لیگیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس لیڈر کے بچے ملکہ بر طانیہ سے وفاداری کا حلف لیں اسے پاکستان کی کیا فکر ہوگی۔  نواز شریف کرپشن سے بنائی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا  نواز شریف کی تین بار نا اہلی پر پنجاب سے ایک بھی بندہ خود ردعمل میں سڑک پر نہیں آیا اور ایسا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کہ ان کا مینڈیٹ چوری کا اور گورنس جعلی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا  نفرت کی سیاست کی پیداوار نواز اور شہباز شریف کا  نیا چہرہ عابد شیر علی جیسے نوجوان ہیں۔  سیاست میں طوفان بد تمیزی برپا کرنا نواز شریف کا شیوہ تھا اور یہ  نوجوان اس کے پیروکار  ہیں۔

مزید دیکھائیں
Close