کھیل

پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم لاہور قلندرز کے رانا فواد کے لئے ”پرائیڈ آف لاہور“کا اعزاز

پاکستان سپر لیگ میں شامل لاہور قلندر ز کی ٹیم یونٹ کے کسی بھی ایڈیشن میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی لیکن فرنچائز کے چیرمین فواد رانا نے آف اینڈآن کرکٹ سے محبت اور پاکستانیوں کے لئے کرکٹ میں خدمات کے اعتراف پر پرائیڈ آف لاہور کااعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کانفرنس میں فواد رانا کو اس اعزاز سے نوازاگیا،انہیں اعزازی ٹرافی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے دی۔

تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فواد رانا کاکہنا تھا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنامیرے لئے فخر کی بات ہے ،میں اپنے ملک کی بہتری کے لئے کام کرتا رہوں گا۔

اس تقریب میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

مزید دیکھائیں
Close