پاکستان

ملکی سالمیت خطرے میں ،پاکستان کی کشتی بھنورمیں پھنسی ہے : پرویز مشرف

پا کستان عوامی اتحاد کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشر ف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت خطرے میں ہے جبکہ پاکستان کی کشتی بھنور میں پھنسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشترپارک میں پاکستان عوامی اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اورفوج پاکستان کودھمکیاں دیرہاہے۔ پیپلز پارٹی اورن لیگ سے چھٹکاراحاصل کرنااور پنجاب میں سیاسی خلا کو پر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا نہیں ہے، مہاجرخودکوتنہا نہ سمجھیں میں ان کے ساتھ ہوں،کراچی میں پانی ہے نہ بجلی ،گندگی کے ڈھیرکوصاف کرنا ہے جبکہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چا ہئیں۔

مزید دیکھائیں
Close