پاکستانپنچاپ

سیاسی جماعتوں کے لئے نواز شریف کا بیانیہ لمحہ فکریہ ،قومی اداروں کے بعد نواز شریف ملک کے خلاف بھی کھل کر سامنے آ گئے :چوہدری محمد سرور

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب  سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے 2018 ء کے انتخابات میں عوام کو دیکھنا ہو گا ملک دشمنوں کو ووٹ دینا ہے یا ملک کے ہمدردوں کو ووٹ دینا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری فضل الہیٰ آرائیں اور میاں خالد جاوید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پاکستان کو بد نام کرنے میں جو  کام بھارت نہ کر سکا وہ نواز شریف کر رہا ہے، قومی اداروں کے بعد ملک کیخلاف اب میاں نواز شریف کھل کر سامنے آگیا ہے، بیس کروڑ عوام اسے عبرت کا نشانہ بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف سے پوچھتی ہے کہ کس کے اشارے پر یہ ملک دشمنی کر رہے ہیں؟ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے نواز شریف کا بیانیہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید دیکھائیں
Close