پاکستان

”جو میاں صاحب نے کہا وہ ۔۔۔“نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر مریم نواز نے بھی لب کشائی کردی ،کیا کہا ؟جان کرمقتدر حلقوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے متنازع بیان کی حمایت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو میاں صاحب نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں کہا ،ملک کو کیا بیماری کھوکھلا کر رہی ہے میاں صاحب سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،وہ علاج بھی بتا رہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ میڈ یا کو سختی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی وضاحت شہ سرخی نہ بنا یا جائے اور پراپیگنڈے کو مزید بڑھا یا جائے ،لگتا ہے کہ منصوبہ ساز بہت بے تاب ہیں ۔

واضح رہے کہ چند دن قبل نواز شریف نے مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

مزید دیکھائیں
Close