پاکستان

مظفرآباد: پل ٹوٹنے سے سیاح نالے میں بہہ گئے، 3 ہلاک

مظفر آباد میں وادی نیلم جاگراں نالہ پل ٹوٹنے سے لاہور سے تفریح کے لیے آئے 25 سے زائد سیاح نالے میں بہہ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں — فوٹو: طارق نقاش
پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں — فوٹو: طارق نقاش

ریسکیو ٹیموں کو 3 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ انہوں نے 5 کو بچالیا تاہم دیگر افراد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بعد ازاں پل ٹوٹنے سے ڈوبنے والے سیاحوں کی تلاش کے لیے پاک فوج کے جوان بھی امدادی کارروائی میں شامل ہوگئے۔

مزید دیکھائیں
Close