پاکستان

”شہباز شریف کہتے ہیں کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟“ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے اس وقت خاموشی اختیار کرلی جب ان سے شہباز شریف کے خلائی مخلوق سے متعلق بیان اور حمزہ شہباز کی نیب میں طلبی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے سوال کیا ’شہباز شریف کہتے ہیں کہ کوئی خلائی مخلوق نہیں ہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟‘۔ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی طرف سے تواتر کے ساتھ یہ بیانیہ دیا جارہا ہے کہ ان کا مقابلہ عمران خان یا زرداری سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔ گزشتہ روز (جمعرات کو )جہلم کے ضلعی ہسپتال کے دورے کے موقع پر شہباز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف جس خلائی مخلوق کی بات کررہے ہیں اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے ،جس پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نہ کوئی خلائی مخلوق ہے اور نہ ہی کوئی خوفزدہ ہے۔

نواز شریف سے حمزہ شہباز شریف کی نیب میں طلبی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ اس پر بھی خاموش رہے۔ خیال رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب حکام نے انہیں 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

مزید دیکھائیں
Close