پاکستان

خلائی مخلوق کا پتہ چلانا ہے تو اصغر خان کا کیس دیکھ لیں ،عمران خان

مولانا سمیع الحق کے علاوہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا پلان نہیں ہے سربراہ تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق کا پتہ چلانا ہے تو اصغر خان کا کیس دیکھ لیں ۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذتحریک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ جیسے نواز شریف لیڈر بنے وہ سمجھتے ہیں باقی سب بھی ایسے ہی بنیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اصغر خان سے پتہ چل جائے گا لاڈلہ کون تھا ۔سب کو پتہ چل جائے گا غریب نواز شریف کو کتنا پیسہ ملا تھا ۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے علاوہ کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا پلان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتی ہے۔

مزید دیکھائیں
Close