پاکستان

نعیم بخاری نے حملے کی خبروں کو مسترد کردیا

لاہور: معروف وکیل نعیم بخاری نے انہیں لندن کے انڈر گراؤنڈ ٹرین اسٹیشن پر دھکا دیئے جانے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔

لندن کے ہسپتال میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وہ ماربل آرچ اسٹیشن کی جانب اپنے سفر کے دوران چکر آنے کی وجہ سے توازن کھو بیٹھے تھے، جس کے بعد وہ گر پڑے اور انہیں چوٹیں آئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل کا کہنا تھا کہ وہ صحت یاب ہورہے ہیں اور اگلے 2 سے 3 دن میں ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں نعیم بخاری پر کسی قسم کے حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید دیکھائیں
Close