پاکستان

15مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کااعلان کردیں گے،خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 15مئی تک نگران وزیراعظم کے نام کااعلان کردیں گے،سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سائنسدان بھی کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق موجودہے،لیکن خلائی مخلوق آسمانوں پررہتی ہے جو دکھائی نہیں دیتی،ان کا کہناتھاکہ انتخابات میں خلائی مخلوق کاحصہ ہوتاہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ فاروق ستارکو ان کی پارٹی بھی تسلیم نہیں کرتی،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو ان کے لوگوں نے ہی ہٹا دیا،ان کا کہناتھا کہ حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہئے،اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ سب سے زیادہ بجلی کی چوری لاہورمیں ہورہی ہے۔

مزید دیکھائیں
Close