سندھ

بلاول کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ٹنکی گراﺅنڈ پر مشترکہ جلسے کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کیا جائے گا:فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، آج رات 8 بجے بہادر آباد کے رہنماو¿ں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے جس میں لیاقت آباد ٹنکی گراﺅنڈ پر مشترکہ جلسے کا اعلان کیا جائے گا۔

لیاقت آباد کے دورے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وہ بلاول زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے ایم کیو ایم کا ایک جلسہ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف سی ایریا کے دانشوروں کے ساتھ اہم اجلاس کیا ہے، سب یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہوجائیں اور ہمیں بھی ایک جلسہ کرنا ہوگا۔

فاروق ستار نے آج رات 8 بجے بہادر آباد کے رہنماو¿ں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی پر چھوڑتا ہوں کہ جلسہ کب ہو، جلسے میں اعلان ہونا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں،سب ایک ساتھ مل کر پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

خیال رہے کہ 29 اپریل کو پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد کے ٹنکی گراو¿نڈ میں جلسہ کیا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید دیکھائیں
Close