اہم خبریںبلوچستانپاکستان

چیف جسٹس کاکوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پرازخودنوٹس،رپورٹ طلب کر لی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخودنوٹس لے لیا ،عدالت نے وزارت داخلہ، لیویز، متعلقہ ایجنسیوں اور بلوچستان حکومت کو جلد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے ملاقات ہوئی تھی اورانہیں 184 کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا تھالیکن ہزارہ والے ڈر کے مارے درخواست نہیں دے رہے ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے معاملے کا سوموٹو ایکشن لے لیاہے ،جن پر ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کاالزام ہے وہ اوپن جلسے کر رہے ہیں،حکومت بلوچستان ایکشن کیوں نہیں لیتی امن و امان کی ذمہ کس کے ذمے ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہزارہ برادری کے بچے سکول نہیں جا سکتے ،یونیورسٹی میں داخلے تو لے لیتے ہیں لیکن ان کا جانا بہت مشکل ہے ،کیاوہ اس ملک کے شہری نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے اس کی تفصیلات پیش کی جائے،عدالت نے ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ ازخودنوٹس کیس کی سماعت 11 مئی کو مقرر کردی۔

مزید دیکھائیں
Close