انٹرنیشنلکھیل

رافیل نڈال نےبارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل 11 ویں مرتبہ جیت لیا

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نےبارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل 11 ویں مرتبہ جیت لیا،فائنل میں انہوں نے یونان کے19سالہ اسٹیفےنوز کو باآسانی اسٹیٹس سیٹ میں شکست دی ،فانل اسکور چھ ایک اورچھ دو رہا۔

رافیل نڈال نے گزشتہ ہفتے ہی گیارہویں مرتبہ مونٹی کارلو مارسٹرز ٹائٹل بھی جیتا تھا،ان کے چاہنے والے امید لگا بیٹھے ہیں کہ وہ جون میں 11 ویں مرتبہ فرنچ اوپن بھی جیت جائیں گے۔

نڈال کا کہنا ہے کہ فائنل میں انہیں کسی قسم کی کوئی مزاحمت کا سامنا نہیں رہا ،تا ہم سیمی فائنل میںجیتنے کیلئے سخت محنت کی اور بہترین کھیل پیش کرنا پڑا تھا۔

فائنلسٹ یونانی کھلاڑی بھرپوراور شاندار فارم میں تھا لیکن وہ تجربے کی بنیاد پر مشکل میں رہا، نڈال نے فائل کے حریف اسٹیفےنوز کے بارے میں کہا کہ وہ عظیم کھلاڑی ہے اور انتہائی اعتماد سے کھیلتا ہے۔

مزید دیکھائیں
Close